Mar 09, 2018 09:33 pm
views : 493
Location : Chairman Secretariat
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Press Conference
اسلام آباد،چاہتے ہیں کہ سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے جبکہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہو،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے جبکہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہو۔
اسلا م آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے
چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرزپیپلزپارٹی اورن لیگ کو ووٹ
نہیں دیں گے ان دونوں پارٹیز کو دوسرے کو موقع دینا چاہیے ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فاٹا والوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،
بلوچستان اورفاٹا کئی چند سالوں سے احساس محرومی کا شکار ہیں، اس لیے
چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے، یہ ان کی
قربانیوں کا اعتراف ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹا سے ڈپٹی
چیئرمین شپ پر ہماری کور کمیٹی کا اتفاق ہے، امید ہے پیپلزپارٹی بھی اس کی
حمایت کرے گی،انہوں نے کہا تحریک انصاف کے ارکان پیپلزپارٹی یا (ن) لیگ کو
ووٹ نہیں دے گی، ہمارے سینیٹرز پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، اب ان
دونوں جماعتوں کو قربانی دینا چاہیے، یہ دونوں جماعتیں پاور میں رہیں اور
ان کے دور میں احساس محرومی بڑھا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ اس لیے بھی نہیں چاہتے
کہ اگر ان کا چیئرمین بن جاتا ہے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، یہ اپنے خاندان
کو بچانے کے لیے کوئی قانون پاس نہ کردیں، ان لوگوں نے ایک مجرم کو پارٹی
کا صدر بھی بنایا ہے۔