لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق امام کعبہ کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب
میں بے مثال ترقیاتی کاموں پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تعریف بھی کی۔اس موقع
پر وزیرا علیٰ پنجاب محمد زشہباز شر یف نے امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن
محمد آل طالب سے عربی زبان میں گفتگو بھی کی۔
امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا میں گزشتہ برس بھی
لاہور آیا تھا اور یہاں بہت ترقی دیکھی تھی۔اب آ کر اس ترقی میں مزید اضافہ
دیکھا ہے۔مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت
محنت سے کام کر رہے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
امام کعبہ نے کہایہ سب آپ کی انتھک محنت اور غیر معمولی صلاحیتوں کا ثمر
ہے۔پاکستان اور سعودی عرب سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے
تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ہم پاکستانی حکومت، عوام او رپاک
افواج کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان کا خطے کے امن و
استحکام میں اہم کردار ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپاکستان اور سعودی عرب یکجان دو قالب
ہیں۔ دونو ں ملکو ں کے تعلقات تاریخی اور مذہبی لڑیوں میں پروئے ہوئے ہیں۔
آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ سعودی عرب نے ہر اچھے برے
وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے بے
پایاں تعاون کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔
محمد شہبازشریف نے کہاسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی عوام دوست
پالیسیوں کا قدر دان ہوں۔ سعودی عرب کے ولی عہد کی ان پالیسیوں کے دور رس
نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔پاکستان کے عوام سعودی عرب سے دلی عقیدت رکھتے ہیں۔
دونوں ملکو ں کے تعلقات دنیاوی ضروریات سے بالاتر ہیں۔