پشاور، ایم این اے قیصر جمال فاٹا یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ مل کر کرپشن کر رہے ہیں،مومن خان
تحریک انصاف کے کارکن اپنے ہی ایم این اے کے خلاف نکل آئے ۔چیئر مین
پاکستان تحریک انصا ف عمران خان سے ایکشن لینے کا مطالبہ بصورت دیگر بنی
گالہ میں دھرنے کی دھمکی دے دی۔
اس موقع پر پشاور پریس کلب میں تحریک انصاف کے رکن مومن خان نے ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے قیصر جمال این اے
47سے منتخب ہوئے تھے وہ فاٹا یونیورسٹی کے وی سی کے ساتھ مل کر کرپشن کر
رہے ہیں اور ان دونوں نے مل کر یونیورسٹیوں میں سیٹیں فرخت کی ہے جبکہ
قانون کے مطابق سکیل ایک سے لیکر سولہ تک لوکل لوگ برتھی ہونگے لیکن اب
ایسا نہیں ہے اور وہ اپنے من مانے لوگوں کو اس کی فروخت کر رہے ہیں اور ہم
نے ایم این اے قیصر جمال کو اس حوالے سے اگاہ کیا لیکن وہ ہمیں الٹا دھمکا
رہا ہے اور کہا کہ انہوں نے پارٹی کا ٹکٹ دو کروڑ میں خریدا تھا۔
مومن خان کا کہناتھا کہ عمران خان 2018 کے الیکشن میں اگر قیصر جمال کو ٹکٹ
دینگے تو ہم اس کا بئیکاٹ کرینگے اور ازاد امیدوار کو سپورٹ کرینگے۔