کوئٹہ ،جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام شام کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام شام کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ حمد اللہ کی قیادت میں کئے جانے والے
مظاہرے میں کے یو آئی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شام میں جاری قتل عام کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام میں بے گناہ مسلمانوں پر مظالم کی مزمت کرتے ہیں، شام میں جاری مظالم کا اقوام متحدہ نوٹس لے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شام کے مظلوم لوگوں کی مدد کرے،پاکستان مسلمانوں بھائیوں کو خوراک اور ادویات فراہم کرے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک شخص کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور اقوام متھڈہ سے مطالبہ کرتے
ہیں کہ شام میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا
کرے۔