Mar 10, 2018 04:19 pm
views : 598
Location : Parliament House
Islamabad- Parliamentarians VOXPOP About Syria Condition
اسلام آباد،شام میں جاری جنگ کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کی رائے
شام میں جاری جنگ کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ نے شدیدتشویش کا اظہار کیا
ہے جبکہ عالمی تنظیموں ،اقوام متحدہ ،او آئی سی اور دیگر اداروں سے شام میں
جاری جنگ کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اراکین پالیمنٹ کا کہنا ہے کہ شام میں ظلم اپنی انتہا کو پہنچ گیا ہے،شام
میں جاری قتل و غارت کے خلاف پوری امت کو آواز اٹھانی چاہیے،عالمی برادری
کو اب جاگ جانا چاہیے،عالمی قوتوں کو پاکستان میں ہر چھوٹی چھوٹی چیزدکھائی
دیتی ہے جبکہ شام میں اتنا بڑا المیہ کسی کو دکھائی نہیں دے رہا ، ہم سب
کو ملکر اس سلسلے میں آواز اٹھانا ہوگی۔
پی ایم ایل این کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ ہم اتنے کمزور
ہوگئے ہیں کہ بیان دینے سے زیادہ ہم کچھ نہیں کر سکتے،ہم ترکی کی مثال لے
سکتے ہیں جنہوں نے خود کو مضبوط کیا لیکن ہمیں کمزور کردیا گیا اور جو ملک
کو مضبوط بنانے کی بات کرتاہے اسے نکال دیا جاتا ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی و ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی
رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیر اور شام کے مسئلے پر آواز
اٹھانی چاہییاٹھانی چاہیے پاکستان میں کوئی چھوٹا سا واقعہ بھی ہوجائے تو
اس پر اتنا شور کیاجاتا ہے جبکہ شام میں ہزاروں لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے
جو کسی کو دکھائی نہیں دیتا،عالمی برادری کو اب جاگنا ہوگا۔
وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ صرف
پاکستان کی ہی نہیں تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ شام کے مسئلے
پر آواز اٹھائے۔