کراچی،پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماؤں سے ملاقات
چیئر مین سینیٹ کے انتخاب کے لئے سیاسی جماعتوں نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماؤں سے ملاقات
کی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اور ملک کی سیاسی صورتحال پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی
رہنم ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بہترتعلقات
چاہتے ہیں، بلوچستان کے ساتھ انصاف نہیں ہورہاجبکہ فاٹا کی از سر نو تعمیر
کی ضرورت ہے،چھوٹے صوبوں کو ان کے حقوق دیے جائیں،ہم چاہتےہیں کہ
چھوٹےاورپسےہوئےطبقےسےچیئرمین منتخب کیاجائے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی میں اب کمی ہے،چھوٹے
صوبوں کو سینیٹ میں اچھا مقام ملنا چاہیے،ہم اپنے لیے ووٹ مانگنے نہیں آئے،
تمام سیاسی جماعتوں سے تعلقات چاہتے ہیں،اگر ہمارا نظریہ صحیح ہے تو کل
اسلام آباد میں مذاکرات ہوسکتے ہیں،ہم نے کوئی ووٹ کسی کو نہیں دیا،
پاکستان میں جمہوریت کی کمزوری نظر آئی۔
اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف
کاپروپوزل برانہیں ہے،اس پرغورکریں گے،سیاست میں پیسوں کا عمل دخل نہیں
ہونا چاہیے، متوسط طبقے کو اختیارات دینے کی تحریک انصاف کی تجویزاچھی ہے،
سیاست میں پیسوں کاعمل دخل بڑھ رہاہے، جس سےغریب آدمی کا سیاست کرنا ممکن
نہیں۔
ایم کیو ایم رہنما کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے قبول کیاکہ فروغ نسیم
ایک مناسب امیدوارہیں،تحریک انصاف سےچیئرمین سینیٹ کےانتخاب سےمتعلق ملاقات
ہوگی،چیئرمین سینیٹ کےلیےایم کیوایم کےامیدوارفروغ نسیم ہیں،کراچی کےشہری
بھی فاٹااوربلوچستان کی طرح محرومیوں کاشکارہیں۔