Mar 10, 2018 08:09 pm
views : 639
Location : Supreme Court Lahore Registry
Lahore- PPP Leader Aitzaz Ahsan Media Talk
لاہور ، چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں، اعتزاز احسن
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں۔
لاہور میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا
کہ امید ہے سینیٹ چیرمین پیپلز پارٹی کا اور متفقہ ہوگا، چیئرمین کے حوالے
سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف رائے نہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینییٹ کے لیے سلیم مانڈی واال کا نام بطور
امیدوار سرفہرست ہے، انہیں ووٹ مانگنے کا اختیار بھی دیا ہے۔
اعتزاز احسن نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ماحول
بنارہے ہیں اگر سزا ہوجائے تو حملہ کردیں کیونکہ ایون فیلڈ کے کیس میں ان
کو سزا ہونی ہی ہونی ہے، شریف فیملی نے کوئی منی ٹریل نہیں دی، صفائی میں
ان کاموقف کوئی نہیں ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ برملا توہین عدالت کررہے ہیں اور سپریم
کورٹ تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، وہ یہ کوشش کررہے ہیں جیل کا دروازہ نہیں
دیوار توڑ کر نکالا جائے۔