Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 10, 2018 08:29 pm views : 545

Location : Local Place

Islamabad- MQM Pakistan Farooq Sattar Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی پر اعتماد اور بھروسہ ہے، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان لکے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے ہماری سیٹیں کم ہوئی ہیں، حلقہ بندیوں کے معاملے پر احتجاج اور جلسے بھی کریں گے،میاں صاحب سے جو بات ہوئی اس میں صرف رضا ربانی کا نام سامنے آیا،بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی پر اعتماد اور بھروسہ ہے، نواز شریف اور ہم نے بھی رضا ربانی سے ہٹ کر کسی نام پر بات نہیں کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے 4 رکنی وفد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، نواز شریف کے ساتھ ان کے رفقا اور اتحادی نمائندے بھی تھے۔
ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رضا ربانی کو چیئرمین بنایا جائے تو مسلم لیگ ن بھی حمایت کرے گی، ایسا امیدوار ہونا چاہیئے جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو،انہوں نے کہا کہ جب 2 سیاسی جماعتیں بات کرتی ہیں تو اور بھی معاملات پر ہوتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے رابطوں کا ایک مستقل فورم ہونا چاہیئے،ہم نے نواز شریف کی بات سنی اور تجاویز دی ہیں،ہمارے اور ان کے خیالات میں ہم آہنگی ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سندھ کے شہری علاقوں میں گلے شکوے بھی کیے، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے ہماری سیٹیں کم ہوئی ہیں، حلقہ بندیوں کے معاملے پر احتجاج اور جلسے بھی کریں گے،کراچی میں ہی 9، 9 لاکھ اور 6، 6 لاکھ کا بھی حلقہ ہے،کراچی میں ایم کیو ایم کو بھی ڈی فرنچائز کرنے کی سازش کی گئی ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹرز میں تفریق نہیں کرتا، اختلاف کے باوجود ساتھ لڑے، سینیٹ چیئرمین پر مشترکہ حکمت عملی کے لیے خالد مقبول سے بات کی ہے، میاں صاحب سے جو بات ہوئی اس میں صرف رضا ربانی کا نام سامنے آیا،، بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی پر اعتماد اور بھروسہ ہے، نواز شریف اور ہم نے بھی رضا ربانی سے ہٹ کر کسی نام پر بات نہیں کی۔

Recent News

Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved