Mar 10, 2018 08:46 pm
views : 596
Location : University Town
Peshawar- Chairman QWP Aftab Sherpao Press Conference
پشاور، یہ حلقہ بندیاں زمینی حقائق پر مبنی نہیں ہیں، آفتاب شیرپاو
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاو نے کہا کہ راؤ انوار پاکستان میں ہے لیکن اب تک کسی سے گرفتار نہیں ہورہا افسوس کی بات ہے۔
وطن کور پشاور یونیورسٹی ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی
کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو کا کہنا تھا کہ پشتونوں کو ہمیشہ ایکسٹرا
جوڈیشل کی زریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاو نے مزید کہا جب نواز شریف کا نام
پانامہ میں آیا تو عمران خان نے نواز شریف کو اپنا منصب چھوڑ نے کو کہا
،اور اب خود کے پی کے وزیراعلی کے خلاف نیب میں تحقیقات کی جارہی ہیں ان
کو بھی اپنا منصب چھوڑنے کا کیوں نہیں بولتے۔
آفتاب شیرپاو نے نئی حلقہ بندیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ بندیاں زمینی حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔