پشاور،کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو پشاور پہنچادیا گیا
کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو پشاور پہنچادیا گیا۔
ڈی پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عاصمہ کے قتل کیس میں مجاہد کا بھائی بھی نامزد ہے وہ اپنے دوست شاہ زیب کی مدد سے ملک سے فرار ہوا تھا، عاصمہ رانی کے قتل میں مجاہد اور اس کا بھائی صادق اللہ نامزد ہوئےتھے۔
عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ ملزم کا پاسپورٹ اور ویزہ تیار تھا، واقعے کے بعد وہ شاہ زیب کی مدد سے بیرون ملک فرار ہوا،قتل میں استعمال ہونے والا پستول اور بائیک برآمد کی گئی ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا تھا کہ ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطے میں تھی،ملزم کی گرفتاری کے لئے 152 ممالک کو ریڈ وارنٹ جاری کرکے اطلاع دی گئی تھی،عرب امارات اور پاکستان کے حساس ادارے اور کوہاٹ پولیس رابطے میں تھے۔
ڈی پی او نے کا مزید کہنا تھا کہ کیس کاچالان عدالت میں جمع کرادیا ہے،ملزم مجاہد آفریدی کا کریمنل ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے، 3 فروری سے عاصمہ کے خاندان کو سیکورٹی فراہم کی ہے،شریک ملزم شاہ زیب کا ضمانت کا کیس پشاور منتقل ہوا ہے۔