سہون،آئندہ انتخاب میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملے گی، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن پارٹیاں مل کر سب سے بڑی پارٹی کو سینیٹ چیئرمین کا اختیار دیں گی،آئندہ انتخابات کے بعد کسی ایک پارٹی کو واضع اکثریت حاصل نہیں ہوسکے گی۔
مراد علی شاہ نے سہون میں جام ساقی کی رہائش گاہ پہنچے اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عام انتخابات کاسال ہے ہر پارٹی تیاری کررہی ہے،پیپلزپارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے، چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کوئی جگہ نہیں بناسکے گی،خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی مضبوط ہوتی جارہی ہےآئندہ انتخابات کے بعد کسی ایک پارٹی کو واضع اکثریت حاصل نہیں ہوسکے گی،حالات سے لگتا ہے کہ آئندہ حکومت سب جماعتیں مل کر بنائیں گی۔