Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 11, 2018 08:22 pm views : 595

Rawalpindi- PML N Maryam Nawaz Addresses
  • Urdu

راولپنڈی، نواز شریف اقدار کی سیاست کرتاہے اقتدار کی نہیں،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ چھپ کر وار کرنے والے گیدڑ ہوتے ہیں اور گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے۔
راولپنڈی کے فوارہ چوک پر جلسہ نما ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کی نواز شریف سے محبت میں شدت کی وجہ پتہ ہے اور معلوم ہے کہ آپ کے لیڈر کے ساتھ جو کیا گیا اس کا دکھ ہے،مریم نواز نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نا آپ کا لیڈر دھرنوں سے پیچھے ہٹا اور نا سازشوں سے تاہم اب مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے، شیروں کا مقابلہ جوتوں سے نہیں ہو سکتا اور گیدڑوں کے بزدلانہ وار کو سینے پر لینے والا نواز شریف ہوتا ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں پر تب ہی اترتے ہیں جب دلیل ختم ہوجاتی ہے، یاد رکھنا دشمن ہار مان چکا ہے۔
عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 'ایک مذمتی بیان دینے سے سمجھتے ہو کہ لوگ تمہیں معاف کردیں گے، تم نے 4 سال شرمناک کلچر پروموٹ کیا، کس نے کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس سے انہیں گردن سے پکڑ کے باہر نکالو،مریم نواز نے مزید کہا کہ اس انسان کا نام لینے کی ضرورت نہیں اور وہ لیڈر کہلانے کا حقدار نہیں جس کی سوچ، زبان اور فیصلے اپنے نا ہوں۔
مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں راولپنڈی کے عوام نے ایک شخص کو ووٹ دیکر منتخب کیا لیکن اس شخص نے مڑ کر اس اپنے حلقے کا حال نہیں پوچھا، راولپنڈی میں تمام ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) نے کرائے، تمہارے (عمران خان) کے پاس 5 سال کی کارکردگی بتانے کیلیے ہے ہی کیا؟انہوں نے کہا کہ بیانیہ صرف الفاظ یا جذبات نہیں ہوتے، اس کے پیچھے 5 سال کی انتھک محنت ہوتی ہے، 2018 کے الیکشن میں انگلی کی سیاست کرنے والوں کو دفن کر دیں گے، مریم نواز نے کہا کہ تمہارے پاس ووٹ ڈالنے کے لیے انگوٹھے کی طاقت نہیں ہے اور 2018 کے الیکشن میں انگلی کی سیاست کرنے والوں کو دفن کر دیں گے،انہوں نے کہا کہ تمہارے پاس 5 سالوں کے دوران دھرنے اور ہارس ٹریڈنگ ہے جبکہ نواز شریف بکتاہے نہ بکنے دیتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر سے پلاننگ کے تحت جو کیا جا رہا ہے وہ آپ کے لیڈر کی سیاست نہیں بلکہ نواز شریف اقدار کی سیاست کرتاہے اقتدار کی نہیں۔

Recent News

Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved