لاہور، 2018ء کو پولیو فری سال بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،وزیر صحت پنجاب
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ
سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ 2018ء کو پولیو فری سال بنانے
کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
راوی سگیاں پل کے نزدیک
افغان بستی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا
افتتاح کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ لکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز گھر گھر
جاکر لوگوں کے بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے اور انہیں ساری عمر
کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطر ے پلاتے ہیں ، عوام کو پولیو ٹیمو ں
کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوانا
چاہیے، یہ نہ صرف ان کی قومی ذمہ داری ہے بلکہ بچے کا بنیادی حق بھی ہے۔