گجراںوالہ، مجھ پرالزامات لگاتے ہیں لیکن میں خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ،شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائمقام صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے
کہا کہ اہم نے کام کیا ہے اور اللہ کو منظور ہوا تو آصف زرداری اور عمران
نیازی کے گٹھ جوڑ کو دفن کردیں گے۔
گجرانولا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ
پرالزامات لگاتے ہیں لیکن میں خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور صرف پنجاب
نہیں پورے پاکستان کو لاہور بنادیں گے، فیصلہ عوام نےکرنا ہےکہ ترقی کو
آسمان تک پہنچانا ہےیانہیں،شہباز شریف نے اگلے انتخابات کے بعد گجرانوالہ
میں میٹرو بس بنانے کا اعلان کیا۔
شہباز شریف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی پی پی چیئرمین آصف
زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نیازی مل گئے ہیں
اور دونوں نے اپنے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا جس کے بعد نیازی صاحب آج
کے پی میں شکل دکھانے کے قابل نہیں اور زرداری نے سندھ میں جو کیا سب سامنے
ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تو مسلم لیگ
(ن) کو ووٹ دینا ہوگا اور عوام نے خدمت کا مزید موقع دیا تو پورے پنجاب کو
لاہور بناکر رہیں گے۔