کراچی،پاکستان تحریک انصاف اور فکس اٹ کے مابین ملین ٹری سونامی کے سلسلے میں معاہدہ
پاکستان
تحریک انساف کے صوبائی صدر ڈاکٹر عارف علوی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر نے
ملین ٹری سونامی کے سلسلے میں شجر کاری مہم کے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف فکس اٹ کو ماہانہ چھ ہزار پودے فراہم کرے گی۔
اس موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی
آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھابلوچستان سے سینیٹ چیئرمین لانے کی
کوشش ایک اہم کامیابی ہے،اور ہم نے اس سلسلے میں کوششیں بھی کی ہیں
بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ لانے کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی نے کہااگر
بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ آجائے گا تو وہاں کے لوگوں کا احساس محرومی ختم
ہوجائیگا۔