کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،137 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (12 مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
137 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43148 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 248 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،108 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔