اسلام آباد،بلاول آصف زرداری کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں،مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
کو مشورہ دیا ہےکہ وہ اپنے والد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت
اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں فرحت اللہ بابر کی
غیرموجودگی سے افسوس ہوا، گزشتہ کچھ عرصے سے ملکی سیاست میں آصف زرداری کا
کردارمثبت نہیں ہے لہٰذا بلاول کو مشورہ دوں گی کہ آصف زرداری کوپیپلزپارٹی
میں شمولیت کی دعوت دیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہ آج پھر 2 سیاسی کزن اکٹھے ہوچکے ہیں، تعجب ہے
تیسرا کیوں نہیں آیا، آصف زرداری اور عمران خان نے پس پردہ ہاتھ ملا لیے
ہیں پتہ نہیں طاہرالقادری کیوں نہیں آئے شاید وقت کی کمی کا مسئلہ رہا
ہوگا۔
وزیر مملکت کامزید کہنا تھا کہ نوازشریف ایک شخص نہیں بلکہ ایک نظریہ اور
جمہور کی آواز ہے، تمام اتحادی جماعتیں نوازشریف کے ساتھ ہیں، مسلم لیگ
(ن) اکثریت سے چیرمین سینیٹ بنائے گی۔