لاہور، خواجہ سراؤں کا پنجاب پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور میں خواجہ سرا اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ۔خواجہ سراؤں
نے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے خلاف فیصل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا
۔مظاہرے کے دوران خواجہ سراؤں نے شدید نعرے بازی کی ۔
مظاہرے میں شر یک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاٹھا رکھے تھے
جن پر پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے پنجاب
پولیس اور ٹریفک پولیس کے خلاف مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔
خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار ہمیں نہ
صرف تنگ کرتے ہیں بلکہ بلاجواز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور دن بھر کی
کمائی ہم سے چھین لیتے ہیں ، ہمار ا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمیں فوری
انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔
مظاہر ے میں شر یک خواجہ سرا برادری کی کارکن نیلی رانا نے ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہما را احتجاج کرنے کا مقصد
ٹریفک پولیس نے اندھیر نگری پھیلائی ہوئی ہے اور ہماری برادری کے لوگوں
کوسڑکوں پر پکڑ کر ان سے پیسے چھینے جارہے ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آڑ
کاٹ رہیں ہیں اور بلا جواز ان کو جیلوں میں ڈال رہیں ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے
اس چیز کو فوراً بند کیا جائے ۔