سکھر ، سندھ رینجرز کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
سندھ رینجرز کی جانب سے لوگوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کے بعد ان کی
صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ،اس
سلسلے میں علاقے کے لوگوں کو علاج و معالجے کی بہترسہولت فراہم کرنے کے
لیے سکھر میں نہ صرف اسپتال بھی تعمیر کیا گیا ہے ،لوگوں کو علاج کی سہولت
فراہم کرنے کی غرض سے اسپتال میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے
نہ صرف سکھر بلکہ اس کے قریبی اضلاع خیرپور، شکارپور اور گھوٹکی کے عوام
نے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔ ایک روزہ مفت طبی کیمپ میں رینجرز کے
ماہرڈاکٹروں نے سیکڑوں کی تعداد میں مریضوں کا نہ صرف معائنہ کیا بلکہ ان
کو لاحق مختلف امراض کے تشخیصی ٹیسٹ کیے اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم
کیں۔
سندھ رینجرز کی جانب سے لگائے گئے کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد نے
سندھ رینجرز کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ جس طرح رینجرزنے سندھ میں
قیام امن کے لیے کردار ادا کیا اسی طرح صوبے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات
فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جو مستحسن اقدام ہے۔