Mar 12, 2018 12:00 am
views : 391
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM meets Foreign Minister of Iran Dr. Javad Zarif
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خطے کی خوشحالی کے لیے افغانستان میں
امن و استحکام ضروری ہے۔جس کے لیے پاکستان اور ایران اہم کردار ادا کرسکتے
ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی
تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ دو ہزاراکیس تک دو طرفہ تجارت پانچ ارب ڈالر تک لے
جانے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کے عزم کا
اعادہ کیا۔انہوں نےکشمیریوں کی اصولی جدوجہد کی حمایت پر ایران کی قیادت
کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں سے عوامی اور
اقتصادی رابطوں کو فروغ ملا۔انہوں نے اعلیٰ سطح رابطوں کے فروغ کا خیر مقدم
کیا اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سرحدی انتظام کو سراہا۔