لاہور ،جامعہ نعیمیہ لاہور کے طالبات کاسابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور میں جامعہ نعیمیہ کی طالبات کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر
جوتا پھینکنے کے واقعے کے خلاج احتجاج کیا گیا ،مظاہرے میں جامعہ نعیمیہ
لاہور کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،طالبات نے ہاتھوں میں لے کارڈز
اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر نواز شریف پرجوتا پھینکنے کے واقعے کے خلاف
مذمتی نعرے درج تھے۔
طالبات کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد ان باتوں کا جواب دینا تھا
جو سوشل میڈیا پر جامرہ نعیمیہ پر تنقید کر رہے ہیں، نواز شریف پر جوتا
پھینکنے کا عمل اسلامی تعلیمات کے منافی ہےاسلام کسی بھی مہمان کی توہین
کا درس نہیں دیتا،ہمارے نبی پاک ﷺ نے اپنے دشمن کے ساتھ بھی حسن سلوک کی
تعلیمات دی ہیں۔
مظاہرے میں شریک طالبہ کاس ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہنا تھا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نواز شریف کے ساتھ کجو کچھ بھی
ہوا ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ہمارے نبی پاک ﷺ نے اپنے دشمن کے ساتھ بھی حسن
سلوک کی تعلیمات دی ہیں۔
ایمن عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ آج کے ہمارے احتجاج کا مقصد ان باتوں کا جواب
دینا تھا جو سوشل میڈیا پر جامرہ نعیمیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔
اقرا کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنا نا شائستہ اور غیر اخلاقی حرکت ہے،ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ۔