اسلام آباد ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈی جی کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈی جی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےایٹمی توانائی
کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو سے اسلام آباد میں
ملاقات کی۔ پاکستان میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ میں آئی
اے ای اے کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ہم دنیا میں
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےآئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کو پاکستان
میں جوہری توانائی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔