گجرات،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج گجرات میں ممبر سازی مہم کا افتتاح کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے سونامی کا رخ گجرات کی جانب ہوگیا ہے، مریم نواز کے
تابڑ توڑ سوشل میڈیا کنونشنز کا جواب دینے کے لئے تحریک انصاف کے سوشل
میڈیا کنونشنز نے بھی تیزی پکڑ لی ہے۔
کپتان آج گجرات میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کریں گے جبکہ تانڈہ، جلالپور
جٹاں،لالہ موسی، کھاریاں، اور سرائے عالمگیر میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں
گے۔ عمران خان گجرات میں پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے، عمران خان
کی گجرات آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،شہر میں جگہ جگہ خیر
مقدمی بینزز، پوسٹرز، سائن بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے شیڈول کے مطابق عمران خان کل جہلم کا دورہ کریں گے اور رکنیت
سازی مہم کا جائزہ لیں گے جبکہ جمعرات کو گوجرانوالہ میں رکنیت سازی مہم کا
افتتاح کیا جائے گا۔