نوشکی، پرائیوٹ اسکولز اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام
نوشکی میں پرائیوٹ اسکولز اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے
سلسلے میں ایجوکیشن آفس سے پریس کلب تک واک کا اہتمام کیا گیا جو مختلف
شاہراوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔
واک کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مختیار بلوچ اور پرائیوٹ اسکول
ایسوسی ایشن کے صدر جعفر خان بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد
ہر بچے کو اسکول تک پہنچانے ہے ہمیں 4500 بچوں کی ٹارگٹ دی گئی ہے جس کے
لئے ہم نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے،آگاہی مہم کے دوران تمام یونین
کونسلز میں واک اور شہر میں سیمینار بھی منعقد کئے جائیں گے۔