ملتان ، میں نے پالیمنٹ کو بچانے کے لئے استعفیٰ دیا تھا اگر میں استعفی نہ دیتا تو عمران خان جیل میں ہوتے،جاوید ہاشمی
سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے پالیمنٹ کو بچانے کے لئے
استعفیٰ دیا تھا اگر میں استعفی نہ دیتا تو عمران خان جیل میں ہوتے۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا
تھا کہ ہمیں زندہ قوموں نے جینے کے طریقے سیکھنا ہوں گے ہمیں اسی طریقے سے
ادارے چلانا ہوں گے اور اسطرح سے سیاست کرنا ہوگی۔
سینیئر سیاستدان نے اداروں کے سربراہان اور سیاستدانوں سے ہاتھ جوڑ کر ملک
کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایک ہو کر ملک کو بچانا ہوگا۔
جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اس رات
پارلیمنٹ ٹوٹ جاتی میرے استعفیٰ دینے کی وجہ سے عمران خان کی سیاست بچی
نہیں تو عمران خان کئی سالوں تک جیل میں پڑے ہوتے۔