Mar 13, 2018 06:20 pm
views : 549
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- MQM Pakistan Barristar Farogh Naseem Media Talk
اسلام آباد،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فروغ نسیم کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے رہنما اور سینیٹر فروغ نسیم کا
کہنا ہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نےکنوینر شپ کا فیصلہ محفوظ کر لیا
ہے جو26 مارچ کو سنایا جائیگا۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر ہمارا موقف ہےکہ جو بھی کام ہو
پارٹی آئین کے مطابق ہو اور اسکا تصفیہ ہو۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ آئین کے خلاف کچھ نہیں ہےبھر پور طریقے سے اپنے
موقف کا دفاع کیا اور تمام دستاویزات پیش کیں ،بابر ستار نے اسے تسلیم کیا
کہ جو بھی مسئلہ ہے پارٹی آئین کے مطابق ہو۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے مطابق کیس اتنا پیچیدہ نہیں ہونا
چاہیے،گزشتہ فیصلوں کے مطابق جب پارٹی میں تنازعہ ہو تو اس میں الیکشن
کمیشن اپنا کردار اداکر سکتا ہے۔