Mar 13, 2018 07:08 pm
views : 552
Location : NACTA Headquarter
Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal chairs meeting regarding NACTA
اسلام آباد ، وزیر داخلہ احسن اقبال نے نیکٹا ہیڈ کوارٹرز کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے نیکٹا ہیڈ کوارٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔
ترجمان وزیراداخلہ ہاؤس کے مطابق وزیر داخلہ نے نئی عمارت کے مختلف حصوں کا
دورہ کیااور بعدازاں وزیر داخلہ نے نیکٹا میں اندرونی سلامتی سے متعلق
اجلاس کی صدارت بھی کی۔
اجلاس میں صوبوں کے آئی جیز ،ڈی جی نیشنل پولیس بیورو، کمانڈنٹ ایف سی اور دیگر اعلی اہلکارووں نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا سیف سٹی پروجیکٹس کا دائرہ باقی شہروں تک
وسیع کیاجائے،پولیس اور کاؤنٹر ٹیروریزم ڈیپارٹمنٹس یوتھ انٹرنشپ پروگرام
شروع کریں،نوجوانوں کی بڑی تعداد وفاقی اداروں میں کام کرنا چاہتی ہیں
،نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ۔یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس کاؤنسلنگ کا شعبہ قائم
کیا جائے ۔
احسن اقبال نے کہا امن و استحکام کا اقتصادی ترقی کے ساتھ گہرا تعلق ہے
،امن و استحکام ہو گا تو ہی اقتصادی و معاشی ترقی ممکن ہے ،موٹروے کے داخلی
اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کیمرے نصب کئے جائیں ،سائیبر سپیس اور سوشل
میڈیا پر انتہا پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا سی پیک روٹ کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے ،ٹیرورزم
سکریننگ سسٹم قائم کیا جائے،بین الاقوامی سیکورٹی اداروں کے ساتھ شراکت
داری اور انکے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے ،ہمیں علاقائی اور ملکی استحکام
کے لئے کام کرنا ہے۔
وزیر داخلہ نے نیکٹا کی نفرت کے بیان کیخلاف ایپلیکیشن "چوکس " کا بھی
افتتاح کیا۔چوکس ایپلیکیشن کے ذریعے عوام کی شکایات اور اہم معلومات کا
نیکٹا سے تبادلہ ہو سکے گا۔اس دوران وزیرداخلہ نے نیکٹا کے افسران سے خطاب
بھی کیا۔وزیر داخلہ نے چوکس ایپلیکیشن کے لانچ ہونے پر مبارک باد دی۔