Mar 13, 2018 08:57 pm
views : 535
Location : Interior Minister Office
Islamabad- Federal Interior Minister Ahsan Iqbal meets Foreign Minister of Iran
اسلام آباد ، وزیر داخلہ احسن اقبال سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ملاقات کی۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
ترجمان وزیر داخلہ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر وفاقی داخلہ احسن اقبال نے کہا پاکستان اور ایران کے مثالی
تعلقات تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی بنیادوں پر قائم ہیں،پاکستان ایران کے
ساتھ تعلقات ڈویلپمنٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔وقت
کا تقاضا ہے کہ تعلقات جیو اکا نومی پر قائم ہوں۔
احسن اقبال نے کہا خطے میں مختلف شعبوں میں بے شمار مواقع موجود ہیں،ایران سے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔