Mar 13, 2018 09:09 pm
views : 631
Location : Different Areas
Lahore- PPP Celebrations on Senate Election
لاہور ، سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کا جشن
ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر جیالے جشن منا رہے ہیں۔
لاہور میں مرکزی سیکریٹیریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سلیم
مانڈوی والا کے بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر جشن کا اہتمام کیا
گیا ،جیالوں نے اس موقع خوب ہلہ گلا کیا،جیالوں نے سلیم مانڈوی والا کی
سینیٹ انتخابات میں جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور
مٹھائیاں بانٹی جبکہ ایک زرداری سن پہ بھاری کے نعرے بھی لگائے۔
جیالوں کا کہنا ہےکہ جس طرح سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو چت کیا ہے اسی طرح عام انتخابات میں بھی انہیں شکست سے دوچار کریں گے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی
لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن کاکہنا تھا کہ ہم شروع سے ہی ایک بات کہتے
آئے ہیں کہ انہیں سینیٹ انتخابات می بھی شکست دیں گے اور 2018 کے عام
انتخابات میں بھی شکست دیں گے ۔