Mar 13, 2018 09:36 pm
views : 637
Location : CM Secretariat
Quetta- CM Balochistan Abdul Quddus Bizenjo Press Conference
کوئٹہ ،وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کاپر یس کانفرنس سے خطاب
ins id="aswift_0_anchor" style="display: block; border: medium none; height: 0px; margin: 0px; padding: 0px; position: relative; visibility: visible; width: 468px; background-color: transparent; overflow: hidden; opacity: 0;">font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
اسلام آباد کے کامیاب دورے اور بلوچستان سے سینیٹ چیرمین منتخب کروانے کے
بعد وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے مخالفین کے تمام الزامات مسترد کر دیے ۔
صوبائی وزراء کے ہمراہ وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے وزیر
اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، آصف علی زرداری
اور فاٹا کے سینیٹرز کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بلوچستان سے چیرمین سینٹ
منتخب کروانے میں ہمارا ساتھ دیا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اس عمل سے پاکستان کو یکجا کرنے کے لیے ہم سب
اکھٹے رہے قدوس بزنجو نے شکوہ کیا کہ ہمیں امید سب سے زیادہ قوم پرستوں سے
تھی کہ وہ اس عمل میں ہمارا ساتھ دینگے ہم حاصل بزنجو کو بڑا لیڈر سمجھتے
تھے افسوس ہوا جس طرح حاصل بزنجو نے ہم پر تنقید کی
وزیر اعلی نے عوام کی دعاؤں کو چیئر مین سینٹ کی کامیابی کا سببِ قرار دیا
اور کہا کہ بلوچستان کی عوام یہ جان چکی ہے کہ ائندہ انتخابات میں کسے
منتخب کرنا ہے اور اعلان کیا کہ آئندہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ امیدوار
میدان میں لائیں گے ۔
وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محمود خان اچکزئی کو مشورہ دیا کہ
وہ جمہوریت کے چمپین بنے سے پہلے اپنی جماعت میں جمہوریت لا ئیں اور انٹرا
پارٹی انتخابات کروائیں۔