کراچی،پروونشنل نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے مطالبات کے حق میں علامتی دھرنا
پروونشنل نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے مطالبات کے حق میں علامتی
دھرنا دیا گیا ،دھرنے میں شہر بھر سے مرد و خواتین نرسز نے شرکت کی ،
کراچی پریس کلب کے باہر دیے جانے والے علامتی دھرنے میں مظاہرین نے ہاتھوں
پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا
رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے، اس موقع پر مظاہرین نے ساڈا حق ایتھے
رکھ کے نعرے بھی لگائے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ایک
سال قبل ہمارے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم ابھی تک ان
وعدوں پر کائی عمل در آمد نہیں ہوا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ٹائم اسکیل،فورٹائر فارمولا اور دیگر
مطالبات پورے کرے اور ہمیں سروس اسٹرکچر ہمیں دیا جائے جیسا کہ تمام
محکموں میں دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک ایک نرس کا کہنا تھا کہ
ہم ایک سال پہلے ہمارے ساتھ محکمہ صحت کی ڈائیلاگ کمیٹی کے سامنے ہم نے اپنے مطالبات رکھے تھے جو اب تک پورے نہیں ہوئے۔
ایک اور نرس کا کہنا تھا ہمیں سروس اسٹرکچر ہمیں دیا جائے جیسا کہ تمام محکموں میں دیا جاتا ہے۔