کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،187 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روزبد ھ (14 مارچ
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 187 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43430 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 282 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 146 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،123 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔