Mar 14, 2018 01:34 pm
views : 877
Location : Punjab Chowrangi
Karachi- Oil Tanker Accident
کراچی، پنجاب چورنگی انڈر پاس میں آئل ٹینکر الٹ گیا
پنجاب چورنگی انڈر پاس میں آئل ٹینکر الٹ گیا،آئل ٹینکر بوٹ بیسن کی جانب
سے آرہا تھا،آئل ٹینکر الٹنے کے سبب انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا
گیا ہے۔
کراچی میں پنجاب چورنگی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر انڈر پاس میں گر
گیا،گرنے والے آئل ٹینکر میں تارکول بھرا ہوا تھا جو حادثے کے بعد بہنے لگ
گیا،انڈرپاس میں ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی جس کے سبب اطراف کی سڑکوں پر
ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے، ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہے،تاہم ٹریفک کا
دباؤ بڑھنے کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق حادثہ رات 2:30 بجے کے قریب پیش آیا ۔
حادثے کے حوالے سے مقامی شخس کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حادثہ رات کو 2:30 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ ٹینکر
کی رفتار کم ہی تھی۔