Mar 14, 2018 02:05 pm
views : 676
Location : University Police Station
Dera Ismail Khan- DPO Khuli Kehcheri
ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ یونیورسٹی میں ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ کی جانب سے
کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور
اپنے مسائل بیان کئے۔
شہریوں نے ڈی پی او کو تھانہ کی مصالحتی کمیٹی کو درپیش مسائل، ان کا
علیحدہ دفتر، آنے والے افراد کیلئے فرنیچر کی فراہمی، یونیورسٹی کی حدود
میں گشت بڑھانے، فتح موڑ پر پولیس چوکی بنانے اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے
ٹریفک اہلکار کی تعیناتی اور لائسنس یافتہ اسلحہ نہ اٹھانے جیسے مسائل سے
آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او زاہد اللہ نے کہا کہ انشااللہ
یہاں پر جلد چیک پوسٹ قائم کی جائے گی ہم بھی امن چاہتے ہیں بار بار کے
آپریشن ہمیں بھی اچھے نہیں لگتے ہمارے اہلکار ان حالات کی وجہ سے اپنی کسی
خوشی غمی میں نہیں جا سکتے حالات اچھے ہوں گے تو وہ بھی پرسکون ہونگے اور
اپنے معمولات زندگی احسن طریقے سے انجام دے سکیں گے ڈی پی او نے مصالحتی
کمیٹی کے ممبران کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اے ایس ایچ او انعام گنڈہ پور
عوام دوست اور محب وطن جوان ہیں انکی تعیناتی کے بعد جرائم میں واضح کمی
آیئی ہے اور منشیات جیسی لعنت کا یونیورسٹی کی حدود سے صفایا ہو گیا ہے ان
کی وجہ سے ہمارے علاقہ کے جو مسائل جو سالوں سے پڑے تھے اور حل نہیں ہو رہے
تھے وہ ان کی بہترین حکمت عملی کی بدولت فوری اور خوش سلوبی سے حل ہو گئے
ہیں۔۔
اس موقعہ پر ڈی پی او کے ہمراہ ایس ایچ او یونیورسٹی انعام خان گنڈہ پور،
ایس ایچ او پروآ دمساز خان اور ڈی ایس پی سرداد خان بھی موجود تھے۔