Mar 14, 2018 03:46 pm
views : 567
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Canadian Police Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے کینیڈا پولیس کے افسران کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں کینیڈا کے یارک ریجن کے پولیس چیف سے ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس موقع پر کینیڈین پولیس افسر اور کینیڈا
پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمیر ڈوسل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ
تعلقات ، علاقائی صورتحال ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار ،امن
و امان کے قیام ، شہر سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کے لئے اقدامات سمیت
اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک کینیڈا تعلقات دو طرفہ مفادات
،مشترکہ جدوجہد ،احترام اور مستقبل کی ضروریات کے تحت قائم ہیں ،پاک کینیڈا
دوطرفہ اقتصادی تعاون ، سرمایہ کاری ، تجارت اور کاروباری روابط وقت کے
ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں اس ضمن میں کینیڈا پولیس کے افسران کی پاکستان
آمد ، سرمایہ کاروں ، تاجروں ، کاروباری برادری اور حکومتی عہدیداروں سے
ملاقاتوں میں امن و امان کے تسلسل کے لئے دی جانے والی تجاویز دو طرفہ
تعلقات کی اعلیٰ مثال اور اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کینیڈا پر امن ، ترقی
یافتہ اور خوشحال پاکستان کا خواہش مند ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے ، ملک بھر سے
شہری روزگار کے سلسلہ میں اس شہر میں آباد ہیں اس لئے اسے منی پاکستان بھی
کہا جاتا ہے ،شہر میں کسی بھی مثبت یا منفی سرگرمی کا اثرا پورے ملک پر
پڑتا ہے جو اس شہر کی اہمیت و افادیت کو واضح کرتا ہے ،2013 ء میں پورے ملک
کے مقابلہ میں شہر کے حالات انتہائی خراب تھے غیر ملکی یہاں آنے سے
ہچکچاتے تھے جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری جمود کا شکار رہی ،
کاروباری سرگرمیاں ماند پڑچکی تھی ، شہر کے مکین خود کو غیر محفوظ سمجھتے
تھے ، موجودہ حکومت نے شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر جمع کیا اور
بلا تفریق و دبارہ آپریشن کا آغاز کیا یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن
اللہ تعالیٰ نے حکومت کو اس میں کامیابی عطا کی ، آج شہر کے حالات سب کے
سامنے ہیں ،امن و امان کے قیام کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری تسلسل سے جاری
اور معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، کاروباری، ثقافتی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں
میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،شہر میں عالمی معیار کے کھیلوں ، فیسٹول ،
کانفرنسز اور نمائشوں میں غیر ملکی وفود بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں ،بعض
اوقات شہر کے ہوٹلوں میں کمرے کم پڑ جاتے ہیں ، 25 مارچ کو ہونے والے
پاکستان سپر لیک کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل بھی کراچی میں ہوگا اس ضمن میں
تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، 29 مارچ کو انٹرنیشنل فلم فیسٹول منعقد
کیا جارہا ہے۔
ملاقات میں کینیڈا کے یارک ریجن کے پولیس چیف نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ان
کا یہ پہلا دورہ ہے کراچی کے لو گ بہت ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں ،
میری شہر کے صنعت کاروں ، تاجروں اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوئی
ہیں ، شہر کی استعداد واقعی سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی پرکشش ہے ، شہر
میں گھومنے پھرنے سے احساس ہوا کہ دنیا کے دیگر پر امن شہروں کی طرح ایک
شہر ہے۔
کینیڈا کے یارک ریجن کے پولیس چیف نے کہا کہ شہر کے حالات کو سمجھنے کے لئے
سی پی ایل سی کا دورہ کیا جہاں کرائمز کے اعداد وشمار دیکھے جس میں نمایاں
کمی واضح ہے،مجھے پاکستان کا مستقبل تابناک نظر آرہا ہے۔