Mar 14, 2018 04:12 pm
views : 468
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi-Funeral Prayer of Shaheed Rangers Sepoy
کراچی ، گذشتہ روز لیاری کے علاقے میں دہشت گردوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید سپاہی فواد خان کی نماز جناز ہ ادا
پاکستان رینجرز (سندھ ) کے سپاہی فواد خان جو گذشتہ روز لیاری کے علاقے علی
محمد محلہ ذکری پاڑہ میں دہشت گردوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید ہو گئے
تھے کی نماز جنازہ 61ونگ عبد اللہ شاہ غازی رینجرز میں اد کر دی گئی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور
سیال،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، سیکریٹری داخلہ سندھ
قاضی شاہد پرویز ،ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید، رینجرز
اورپولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دْعا کی گئی اورشہید سپاہی فواد خان
کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے لکی مروت روانہ کر دی گئی ہے۔ بعد ازاں ڈی
جی رینجرز(سندھ ) میجر جنرل محمد سعید نے علی محمدمحلہ ذکری پاڑہ لیاری
کادورہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی مشتا ق مہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی رینجرز
کو13 / 14مارچ کی درمیانی شب ہونے والے آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
دی گئی۔ڈی جی رینجرز نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اْنھیں کامیاب
آپریشن پر مبارک باد پیش کی جس کے نتیجے میں 5دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے لیاری میں امن وعامہ کی صورت حال کومزید بہتر
بنانے کے لیے اہم ہدایات بھی جاری کیں۔ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ لیاری
کے لوگوں کو چاہیے کے علاقے میں مستقل امن کے لیے رینجرز اور پولیس کا ساتھ
دیں اور جب بھی کبھی لیاری گینگ وار کے مفرور کارندوں کی موجودگی کی اطلاع
ملے تو اْسے بروقت رینجرز کو دیں۔
لیاری کے دورے کے بعد ڈی جی رینجرز نے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں اْنہوں
نے لیاری آپریشن میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی۔ڈی جی
رینجرز نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے کو سرا ہا۔