تین دہائیوں سے ن لیگ کا عوام کو سبز باغ دکھاکر ملک کو تباہ کرنے کا کھیل ختم ہوگیا ہے،محمود الرشید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماا ورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں
محمود الرشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن الوداع ہوگئی اور ش آگئی ہے جبکہ
ش لیگ شور شرابے کے سوا کچھ نہیں ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی نے ملک کو بہت
نقصان پہنچایا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہونے دیں گے،آئندہ انتخابات میں عمران
خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی اور
صوبوں سمیت مرکز میں بھی حکومت بنائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی
ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں جیت پر قوم کو مبارکباد
پیش کرتا ہوں جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ
منتخب ہوا ،چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے سے بلوچستان کے لوگوں میں ملک کے کے
بڑے فیصلوں میں حصہ داری کا جذبہ پروان چڑھے گا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کاکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الوداع ہوگئی اور ش
آگئی ہے جبکہ ش لیگ شور شرابے کے سوا کچھ نہیں ہے لیکن اب تین دہائیوں
سے ن لیگ کا عوام کو سبز باغ دکھاکر ملک کو تباہ کرنے کا کھیل ختم ہوگیا
ہے،آئندہ انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ملک
بھر سے کلین سویپ کرے گی اور صوبوں سمیت مرکز میں بھی حکومت بنائے گی۔
سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی فلاسفی کو کامیاب قرار
دیتے ہوئے محمود الرشید کا کہنا تھا کہ زرداری بھی ہماری فلاسفی پر
آگئےجبکہ نواز شریف اور زرداری کی اپنا چیئرمین سینیٹ لانے میں ناکام ہوئے
ہیں۔
پیپلز پارٹی سے الحاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا
تھا کہ ہمارا پیپلز پارٹی سے کوئی الحاق نہیں ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے
ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔