Mar 14, 2018 05:39 pm
views : 448
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabd- AML Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد،ابھی یہ جوتا جو تا کھیل رہے ہیں بعد میں گولی گولی کھیلیں گے ، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف اور ان کی جماعت
حواس باختہ ہو چکی ہے ، شفاف الیکشن کیلئے اہم مسئلہ عبوری حکومت کا ہوگا،
انہوں نے کہا سپریم کورٹ کو الیکشن کا لائحہ عمل دینا چاہیئے ، الیکشن کا
ایسا لائحہ عمل ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا عمران خان پر حملے بدبو دارشخص کرا رہا ہے ،
ابھی یہ جوتا جو تا کھیل رہے ہیں بعد میں گولی گولی کھیلیں گے ، مجھے کچھ
ہوا تو ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہوں گے،شریف کے خلاف تھانہ آبپارہ
میں درخواست دی ہے ، ن لیگ سرعام اداروں کو گالیاں دے رہی ہے، پاک فوج نے
ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا راولپنڈی کے تینوں حلقوں کی انتخابی مہم لال حویلی سے
ہوگی،کھیل جوتا چوری میں تبدیل ہو گیا تو صورتحال مختلف ہو جائے گی ، جوتی
چوروں کے کھیل میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ کا کو
مقام ہے وہ شریفین ابھی تک سمجھ نہیں پائے پہلے بھی رانا ثنااللہ کی
مونچھیں اور بھنویں صاف کی گئی تھیں ، چوروں اور لٹیروں سے زیادتی ہوئی ہے
تو فیصلہ ہو جائے گا،شفاف انتخابات ہوں جس کے پیچھے فوج بھی کھڑی ہو اور
عدلیہ بھی کھڑی ہو۔