Mar 14, 2018 07:43 pm
views : 478
Location : Different Areas
Peshawar- Rain Disaster, Three Killed
پشاور، خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ، پانچ افراد زخمی
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ افرادزخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع
میں تیز بارشوں ، لینڈسلائڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے جیسے واقعات میں ایک
بچے سمیت تین افراد جاں بحق اوردو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اپر
دیر اور خوازہ خیلامیں تیز بارشوں اور آندھی سے گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 68 ملی میٹر ریکارڈ کی
گئی ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اضلاع میں بارشوں کے ساتھ مزید
برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔