لاہور ، خدمت انسانیت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی چیز نہیں،ملک محمد رفیق رجوانہ
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے ،
اصل زندگی وہ ہے جو انسان اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے جیے خصوصاً
محروم طبقے کو زندگی کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کی
جائیں ، بلاشبہ دکھی انسانیت کی خد مت کرنے والے ایسے لوگ ہمارے معاشرے کے
چہرے کا جھومر ہیں ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے تیزاب گرانے واقعات یا تشد د کے نتیجے
میں متاثر ہونے والی خواتین کے لئے مقامی این جی اوز کے تعاون سے شر وع کی
جانے والی ہیلپ لائن کے افتتاح کے مو قع پر تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہا
انفرادہ سطح پر شروع کی جانے والی خدمت انسانیت کی ہر کوشش کے لئے حکومت
ہمہ وقت تیار ہے اور ان کے ساتھ تعاون ہمارا دینی ، معاشر تی اور قو می
فریضہ ہے ۔
گورنر پنجاب نے کہا خدمت انسانیت سے بڑھ کر دنیا میں کوئی چیز نہیں اور
یقیناً اس کا رخیر میں حصہ لینے والے دین اور دنیا دونوں میں سرخرو ہوں گے
۔خواتین کے خلاف تشدد کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اورحکومت نے
ایسے وقوانین بنائے ہیں جن سے خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کو روکا جاسکے
اور انہیں معاشر ے میں ان کا جائز ہ مقام فراہم کیا جاسکے ۔
تقریب میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، ڈی جی ریسکیو 1122رضوان نصیر
اور مختلف شعبہ ہائے تعلق رکھنے والی شخصیا ت نے شر کت کی ۔