Mar 14, 2018 09:36 pm
views : 478
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- MNA Aisha Gulalai Media Talk
اسلام آباد،پاکستان میں انقلاب فرانس کا آغاز ہوگیا،عائشہ گلالئی
پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا
کہنا ہے کہ پاکستان میں انقلاب فرانس کا آغاز ہوگیا غریبوں کے سروں پر چھت
نہیں ہے، اور سیاستدان پر آسائش محلوں میں رہتی،جس نے جوتا مارا اس نے ختم
نبوت کے قانون میں ترمیم،حکومت سے مایوس ہوکر ، بھوک کی وجہ سے یا غربت
کی وجہ سے جوتا مارا ہوگا۔
سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق عمران خان کی درخواست خارج کردی ہے۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ
گلالئی کا کہنا تھا پوری قوم قول و فعل سے سیکھتی ہے اگر میرے خلاف آج
فیصلہ آجاتا تو نواز شریف اور مریم نواز کی طرح انہیں گالیاں نہ دیتیں جیسا
کہ وہ آج ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں اور عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انقلاب فرانس کا
آغاز ہوگیا غریبوں کے سروں پر چھت نہیں ہے، اور سیاستدان پر آسائش محلوں
میں رہتی،جس نے جوتا مارا اس نے مایوس ہوکر ، بھوک کی وجہ سے غربت کی وجہ
سے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی وجہ سے جوتا مارا ہوگا ا بے چارے کو جیل
میں بند کر دیا گیا اور اس پر تشدد کیا گیا،نواز شریف ریاستی دہشتگردی بند
کرے۔
عائشہ گلالئی نے مزید کہا چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ جنہوں نے خواجہ
آصف پر سیاہی پھینکی گئی،کل عمران خان پر جوتا پھینکا گیا ،نواز شریف کو
جوتا مارا گیا انہوں نے مایوس ہوکر یہ سب کیا،حکمران کرپشن کرتے ہیں اور
کرپشن کی حمایت کرتے ہیں انہیں شہریں پر اس طرح تشدد کرنے کا یا انہیں جیل
میں ڈالنے کا کوئی حق نہیں ہے۔