کوئٹہ ، پی ٹی آئی کے ڈیرہ بگٹی کے کارکن معظم بگٹی کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمو لیت کا اعلان
پی ٹی آئی کے ڈیرہ بگٹی کے کارکن معظم بگٹی نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کا چیئر مین بلو چستان سے منتخب
ہونے پرآج بلوچستان کے لوگ بے حد خوش ہیں،پی پی پی نے پہلے بھی بلوچستان کے
لئے بہت کچھ کیا ہے اور اب بھی کیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں جب پہلی بار
بلوچستان کو سینٹ کے چیئرمین کی سیٹ ملی تو لوگوں نے کہا کہ آج جمہوریت کا
قتل ہو گیا۔
علی مدد جتک نے کہا میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی نے بلوچستان کے لوگوں کا
دل دکھا یا ہے،ہم آگے بھی حکومت بنا کر بلوچستان اور اس کی عوام کا خیال
کریں گے،میں بلوچستان کے نوجوان وزیراعلی کو مبارک باد اور کریڈٹ دیتا ہوں
کہ انہوں نے بلوچستان کا مقدمہ جیت کر بلوچستان سے سینٹ کے چیئر مین کو
منتخب کر وایا۔
صوبائی صدرپاکستان پیپلز پارٹی نے کہاسیاست اور کاروبار میں زمین آسمان کا
فرق ہے،تعداد میں کم ہونے کے باوجود بھی سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین
کا عہدہ ہمیں ملا ۔