Mar 14, 2018 10:30 pm
views : 592
Location : Ziauddin University
Karachi- Seminar on Harassment of Women at Workplace
کراچی ،مقامی یونیورسٹی میں کام کی جگہ پرخواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق سیمینار کا انعقاد
کراچی میں مقامی یونیورسٹی میں کام کی جگہ پرخواتین کو ہراساں کئے جانے سے
متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے
والے افراد نے شرکت کی جبکہ سیمینار میں شرکاء کو خواتین کو ہراساں کرنے کے
خلاف قانون سے متعلق آگاہی دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمقررین کا کہنا تھا کہ سیاست،شوبز،تعلیمی اداروں
،کام کرنے کی جگہ ،کھیلوں سمیت ہر شعبے میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا
ہے،تحفظ نسواں ایکٹ پر درست معنوں میں عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مددگار نیشنل
ہیلپ لائن کے بانی ضیا احمد اعوان کا کہنا تھا کہ ضیا الدین یونیورسٹی نے
کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
کیا گیا تھا جو ایک اچھا اقدام تھا ،ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہو سکتی
ہے،جب کام کرنے والی خواتین محفوظ ہوں گی،اس سلسلے میں قانو ن موجود ہے
تاہم اس پر عمل درآمد کرانا بھی ضروری ہے، ہم سن ملکر ایک اچھا معاشرہ
تشکیل دینا ہوگا کیونکہ پاکستان میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد بڑھ رہی
ہے تو ہمیں اس سلسلے میں اقدامات کرنا ہوگا۔
ضیا الدین یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ عورتوں کے حقوق کے لئے ہورے
معاشرے کو ملکر کام کرنا چاہیے،جو ہم دیکھتے ہیں کہ عورتوں کو انکا حق
نہیں مل رہا تو اسکے پیچھے مرد زدہ معاشرہ نظر آتا ہے اس سلسے میں ہمیں
زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنا ہوں گی تعلیمی اداروں میں اس سلسلے میں
پروجیکٹس بننے چاہئیں۔