لاہور ،رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب دھماکے سے 4
اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہیں،واقعے کی اطلاع ملتے
ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت متعدد
افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائے
ونڈ منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے
علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق دھماکے میں پولیس کو
نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا،
دوسری جانب دھماکے کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے صوبے
میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔