Mar 15, 2018 03:13 pm
views : 679
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets MNA Ghulam Bibi Bharwana
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا
گیا ۔غلام بی بی بھروانہ نے مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر وزیراعلیٰ
پنجاب محمد شہبازشریف کو مبارکباد بھی دی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا جنوبی پنجاب سمیت پنجاب
کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو لاہور کی طرح جدید اور ترقی یافتہ بنانا چاہتے
ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار شفافیت کو مدنظر رکھنا ہمارا وڑن
ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو ریکارڈ ترقیاتی فنڈز
فراہم کئے۔
محمد شہبازشریف نے کہاملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے۔