Mar 15, 2018 03:27 pm
views : 600
Location : Local Place
Dera Ismail Khan- Army organizes Free Medical Camp
ڈیرہ اسماعیل خان ،پاک فوج کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد
پاک فوج کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے غریب و مستحق آنکھوں
کے مریضوں کیلئے رتہ کلاچی اسٹیڈیم میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جبکہ کیمپ میں آئی سپیشلسٹ سینئر رجسٹرار گومل میڈیکل کالج ڈیرہ ڈاکٹر
سرجیل نے تقریبا 1200کے قریب غریب و مستحق آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کیا ۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
مریضوں کیلئے کیمپ میں بستر' ادویات اور آلات وغیرہ کی سہولیات موجود تھیں '
کیمپ میں آنکھوں کے آپریشن کے مستحق افراد کے کوائف بھی اکھٹے کئے گئے اور
ایسے غریب و مستحق مریض جو آنکھوں کے آپریشن کرانے کی استداد نہیں رکھتے
ایسے مریضوں کے آپریشن بھی پاک فوج مفت کروائے گی۔