پشاور، گلبہار کے رہائشی کا صوبے میں برن سنیٹر نہ ہونے پر صوبائی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس
پشاور پریس کلب میں پشاور گل بہار کے رہائشی خواجہ ہدایت اللہ نے پریس
کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی روز پہلے ان کے گھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے
باعث دوبارہ گیس انے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی اور ان کی بھابی نے
لائٹ جلائی تو کمرے میں دھماکہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کے گھر کے چح
افراد جھلس گئے تھے اور صوبے میں برن سنیٹر نہ ہونے کی وجہ سے ان کو بہت
مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خواجہ ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ جب وہ جھلسے ہوئے مریضوں کو لیڈی ریڈنگ
ہسپتال لائے تو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جلے ہوئے مریضوں کے لیے
برن سنیٹر نہیں ہے اور ان مریضوں کو ٹیکسلا لے جائے جہاں پر ہم ان کو لے
گئے لیکن ان کا بروقت علاج نہ ہونے پر ہمارے گھر کے تین افراد جان بحق ہو
چکے ہیں اور جبکہ مزید شدید زخمی حالت میں پڑے ہے
گل بہار کے رہائشی خواجہ ہدایت اللہ کا مطالبہ تھا کہ صوبے میں جلد از جلد
برن سنٹر کو بنایا جائے تاکہ مزید ہلاکتیں ہونے سے بچا جا سکیں ، تبدیلی کے
دعوے کیے جاتے ہیں لیکن عملن کچھ نظر نہیں ارہا ہے۔
خواجہ ہدایت اللہ کا کا مطالبہ تھا کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور گیس کی لوڈ سیڈنگ کا مسلہ فل فور حل کیا جائے ۔