لاہور
،آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کی قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں
شہدا کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو
لاہور میں گزشتہ رات رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہو گئے۔
واقعے کے مطابق رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب نثار چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے
جس کی آواز پنڈال تک سنی گئی۔ دھماکہ کے نتیجہ میں 5اہلکاروں سمیت 9
افراد شہید اور 35 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
دھماکہ خود کش تھا، دہشت گرد نے اجتماع گاہ کی جانب جاتے ہوئے نثار چیک
پوسٹ کے قریب خود کو اُڑا لیا۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس چیک پوسٹ کی
ایک شفٹ اپنا وقت پورا کر کے جا رہی تھی جبکہ دوسری شفٹ کےلیے آنے والے
اہلکاروں کو اے ایس پی بریفنگ دے رہے تھے۔پولیس کے مطابق اسی دوران دہشت
گرد موٹر سائیکل پر آیا اور خود کو اڑا لیا۔
اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نےقلعہ گجر سنگھ پولیس
لائنز میں شہدا کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند
ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ