پشاور ، بین الاالصوبائی گیمز سے سائیکلنگ کو نکالنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں بین الاالصوبائی گیمز سے سائیکلنگ کو نکالنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
پشاور پریس کلب کے سامنے سائیکلسٹ نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا
۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے
مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اور انہوں نے ڈی جی کے خلاف نعرہ بازی بھی
کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی جی ا سپورٹس جنید خان کے کہنے پر انتقامن ان کو ان گیمز سے نکالا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے۔
سائیکلسٹ احسن اللہ نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ سترہ مارچ کو بین الا صوبائی گیمز شروع ہونے والی ہیں اور پاکستان
بھر سے تمام گیمز بشمول سایئکلسٹ اس میں حصہ لے رہے ہیں جس کا اعلامیہ
پاکستان اولمپیکس ایسوسی ایشن نے جاری کیا ہے لیکن ڈی جی کے کہنے پر اس
گیمز سے ہم کو نکالا جارہا ہے کیونکہ وہ اپنے کاروباری دوست کو اس میں شامل
کرنا چہاتے تھے لیکن اس کے شامل نہ ہونے پر اب وہ ہمیں اس گیم سے نکالنا
چاہتے ہیں ۔