Mar 15, 2018 05:58 pm
views : 522
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting regarding World Bank
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت عالمی بنک، بلدیاتی اداروں اور محکمہ ایکسائیز کا مشترکہ اجلاس
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت عالمی بنک، بلدیاتی اداروں اور محکمہ ایکسائیز کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات لانے پر غورکیا گیا ۔
اجلاس میں وزیر بلدیات جام خان شورو، میئر کراچی وسیم اختر، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس کے شر کاء نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہم
نے کراچی میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کردیا ہے، سندھ اس وقت 21 ملین ڈالر
پراپرٹی وصول کرتا ہے۔
اجلا س میں وزیر اعلیٰ سند ھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا گیا کہ انڈیا کے
حیدرآباد صوبہ سالانہ 17 ملین ڈالر وصول کرتا ہے، بینگلور سالانہ 201 ملین
ڈالر وصول کرتا ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں 7 بلین ڈالر سالانہ پراپرٹی ٹیکس
وصولی کا امکان ہے،اس وقت کراچی میں صرف 7 لاکھ یونٹس پراپرٹی ٹیکس دیتے
ہیں۔